9 مئی سمیت دیگر مقدمات: عدالت نے عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا

Oct 28, 2025 | 09:39:AM
9 مئی سمیت دیگر مقدمات: عدالت نے عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 25 نومبر تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی سمیت دیگر 5 کیسز کی سماعت کی۔

دوران سماعت اڈیالہ جیل حکام نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دیا، عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:خوفناک زلزلہ، متعدد عمارتیں گر گئیں

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے پر مقدمہ درج ہے۔