امریکا: 22 افراد کو قتل کرنے والا ملزم اپنی ہی گولی کا نشانہ بن گیا

Oct 28, 2023 | 09:48:AM
 امریکی ریاست ایڈاہو کے شہر لیوسٹن میں مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے کم از کم 22 افراد ہلاک کرنے والا ملزم خود اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ایڈاہو کے شہر لیوسٹن میں مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے کم از کم 22 افراد ہلاک کرنے والا ملزم خود اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص تین دن کی تلاش کے بعد مردہ حالت میں پایا گیا ۔ 40 سالہ ملزم رابرٹ کارڈ بظاہر خود اپنی ہی گولی کا نشانہ بننے سے ہلاک ہوا ہے۔

لیوسٹن سٹی ہال میں منعقدہ  ایک نیوز کانفرنس میں گورنر جینٹ ملز کا کہنا تھا کہ،’ مشتبہ شخص کی لاش لزبن فالس میں ایک دریا کے قریب سے ملی  جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا’۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ،’میں آج رات سکون کی سانس لے رہی ہوں یہ جان کر کہ رابرٹ کارڈ کسی کیلئے خطرہ نہیں ہو گا’۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی غزہ میں زمینی کارروائی شروع، سرحد پر جیمرز نصب

واضح رہے کہ چند دن قبل رابرٹ کارڈ نامی شخص کی جانب سے بولنگ کلب، مقامی بار اور والمارٹ ڈسٹریبوشن سینٹر اور دیگر مقامات پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 22 افراد موقع پر ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے تھے۔