ڈالر کے ریٹ اور موسمیاتی عوامل کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے,ماہانہ اقتصادی رپورٹ

Oct 28, 2021 | 13:20:PM
ماہانہ، اقتصادی ،رپورٹ
کیپشن: ماہانہ اقتصادی رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں کہا  گیا ہےکہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے ۔ڈالر کے ریٹ اور موسمیاتی عوامل کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ  کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ اقتصادی رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ  عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکی ہیں، مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے ۔ ڈالر مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ چارجز بڑھ سکتے ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اگر عالمی مارکیٹ کے جھٹکے مزید نہ لگے تو سالانہ مہنگائی کم ہوسکتی ہے۔توانائی کی طلب و رسد میں اضافہ ہوا ہےستمبر میں مہنگائی کی شرح8.98 فیصد رہی ہے تاہم حکومت نے عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کا دباو عوام کو منتقل نہیں کیا ۔ تین ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 3.4 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا ۔ جولائی سے ستمبر تک برآمدات میں گذشتہ برس کے 27.9 فیصد اضافہ ہوا ۔ تین ماہ میں برآمدات کا حجم 6.9 ارب ڈالرز رہا ۔اس دوران درآمدات کا حجم 18.7 ارب ڈالرز رہا ہے ۔حکومتی اقدامات کے تحت درآمدات کو کنٹرول کیا جا رہا ہے ۔ جولائی سے ستمبر تک ترسیلات زر 8 ارب ڈالرز رہیں ۔ زرعی شعبہ کی پیداوار مقررہ ہدف 3.5 فیصد سے زیادہ رہے گی ۔ ایف بی آر نے جولائی سے ستمبر تک 1396 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا ۔ جولائی سے اگست تک بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.9 فیصد رہا ۔ جولائی سے اگست تک بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.26 فیصد اضافہ ہوا ۔ تین ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 4 فیصد کمی ہوئی ۔ جاری کھاتوں کے خسارے کے ساتھ معاشی بحالی کی توقع ہے ۔اگر جاری کھاتوں کا خسارہ کنٹرول میں ہو تو یہ پائیدار معاشی ترقی میں کردار ادا کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی مثالی کھلاڑی۔۔۔ثنا میر کا بڑا بیان سامنے آ گیا