ویرات کوہلی مثالی کھلاڑی۔۔۔ثنا میر کا بڑا بیان سامنے آ گیا

Oct 28, 2021 | 12:32:PM
ویرات، کوہلی، ثنا، میر
کیپشن: ویرات کوہلی اور ثنا میر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر  نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی پر بڑا بیان دیا ہے۔ ثنا میر نے کہا کہ ویرات کوہلی بھی مکمل طور پر سپورٹس مین شپ کے ساتھ شکست قبول کرنے میں ایک مثالی کھلاڑی ہیں۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق  ثنا میر کے بیان سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے تحفظ کا احساس بھی ظاہر ہوتا ہے۔بھارتی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  ثنا میر نے آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنے کالم میں لکھا کہ بھارتی کپتان  ویرات کوہلی نے شکست کو انتہائی خوش اسلوبی سے قبول کیا اور میں انکی سپورٹس مین شپ کی تعریف کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کا ایسا رویہ دیکھ کر واقعی خوشی ہوتی ہے۔ ثنا میر نے مزید لکھا کہ اس سے  ویرات کوہلی کے اندر تحفظ کا احساس بھی ظاہر ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کوہلی کو یقین ہے کہ وہ واپسی کریں گے۔ ثنا میر نے کہا کہ اگر بھارت بڑی جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں واپس آتا ہے تو یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔ 
 ویب رپورٹ کےمطابق ثنا میر نے اس کے ساتھ ہی اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ٹورنامنٹ میں انڈیا اور پاکستان ایک بار پھر ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ویرات کوہلی  کی قیادت والی ٹیم انڈیا کے خلاف محمد رضوان  کی کارکردگی کے بارے میں پاکستان کے سابق گیند بازی کوچ وقار یونس کے تبصرہ کو لے کر ہرشا بھوگلے نے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز تنازعہ۔۔ڈیوڈ گاور نےکس کو  قصوروار قرار دیا۔۔۔ویڈیو دیکھیں