بھارت نے تین پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس ) پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی کےترجمان کا کہناہے کہ بھارت نے تین پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔
ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی کے مطابق بھارت کی قید سے رہا ہونیوالےان قیدیوں میں اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس شامل ہیں, تینوں پاکستانی شہریوں کو اٹاری واہگہ بارڈر کےذریعے پاکستان بھیج دیا گیا۔
ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی کا کہنا ہےکہ پاکستان ہائی کمیشن پاکستانی قیدیوں کی فلاح اور واپسی کے لیے جدو جہد جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ہمارا ملک مشکل راستے پر چل رہا، بزنس کمیونٹی اسےمعاشی طور پر کھڑا کرے، گوہر اعجاز