ہمارا ملک مشکل راستے پر چل رہا، بزنس کمیونٹی اسےمعاشی طور پر کھڑا کرے، گوہر اعجاز
بزنسمین پینل گروپ اور یو بی جی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں ایس ایم تنویر ،میاں انجم نثار ، فہیم الرحمن سہگل اور دیگر کاروباری شخصیات کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہےکہ ہمارا ملک مشکل راستے پر چل رہا ہے ،اللہ نے افواج پاکستان کو برتری دی ،دشمن اب خواب میں بھی ڈرتا ہے، کمٹمنٹ کا ایسا لیول نہیں دیکھا جیسا اب فیلڈ مارشل کا دیکھا، اب بزنس کمیونٹی کی باری ہے کہ ملک کو معاشی طور پر کھڑا کرے ۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے اپنی ذمہ داری سرانجام دی ۔آج میرے والد کا بزنس کمیونٹی کا اکٹھا کرنے کا خواب بھی پورا ہوا ۔اب بزنس کمیونٹی پر منحصر ہے کہ وہ معیشت کی بحالی کیلئے ایک ہو ۔ چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار نے کا کہنا ہے کہ معشیت درست ڈگر پر نہیں چل رہی ، ہماری پیدواری لاگت بہت مہنگی ہے ،مارک اپ ،ٹیکسیشن بہت زیادہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بزنسمین پینل گروپ اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مرکزی قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ، جس میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز ،پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر ،چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار ،صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل ،چئیرمین یو بی جی زبیر طفیل ،سابق نائب صدر لاہور چیمبر شاہد نذیر چوہدری ،ذکی اعجاز ،امجد چوہدری منظور الملک، چوہدری غفور ،خادم حسین ،چئیرمین فاٗئونڈر ابراہیم شیخ اور دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ایس ایم منیر کی تیسری برسی پر دعا کی، ہمارا ملک مشکل راستے پر چل رہا ہے ،اللہ نے افواج پاکستان کو برتری دی ،دشمن اب خواب میں بھی ڈرتا ہے ،کمٹمنٹ کا ایسا لیول نہیں دیکھا، جیسا اب فیلڈ مارشل کا دیکھا ،اب بزنس کمیونٹی کی باری ہے کہ ملک کا معاشی طور پر کھرا کرے ،ہماری امپورٹ 80 بلین تک پہنچ گی ،کرنسی ڈی ویلیو ہوئی، وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہیں دوبارہ ریفارمز کیں،نیگویٹی کا طوفان تھا آج ملک ٹیک آف پوزیشن پر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ32 بلین ڈالر زرمبادلہ کراس کرنے جارہے ہیں ۔ایل سیز ریلکس ہوچکی ہیں ،ملکی معاشی حالات کو بہتر بنانے کیلئے یوبی جی اور بی ایم پی کو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ میاں انجم نثار اور ایس ایم تنویر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،سارے اختلافات کو بھلا کر ایک ہونے کا فیصلہ کیا ،میاں انجم نثار اور ایس ایم تنویر نے میرا سر فخر سے بلند کردیا ،آج ٹیم پاکستان بن کر اس چیمبر سے نکلیں گے ،پاکستان کی بزنس لیڈرشپ ایک جگہ کھڑی ہے۔
پیٹرن انچیف یو بی جی ایس ایم تنویر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنی ذمہ داری سرانجام دی ،اب بزنس کمیونٹی پر منحصر ہے کہ وہ معیشت کی بحالی کیلئے ایک ہو ،آج میرے والد کا بزنس کمیونٹی کا اکٹھا کرنے کا خواب بھی پورا ہوا ،ساری بزنس کمیونٹی مبارکباد کی مستحق ہے،گرین پاسپورٹ کی دنیا بھرمیں عزت ہورہی ہے، ،حکومت معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے،ہم اس میں بھرپور ساتھ دیں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار نے کہا کہ دشمن نے کمزور سمجھ کر وار کیا دس گنا بڑے دشمن کو شکست دی ۔فیلڈ مارشل داد کے مستحق ہیں ،دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا، اب ہم نے معشیت کی بحالی کی جنگ لڑنی ہے ،معشیت درست ڈگر پر نہیں چل رہی ،ہماری پیدواری لاگت بہت مہنگی ہے ،مارک اپ ،ٹیکسیشن بہت زیادہ ہے ،یو اے ای میں بہت سے پاکستانی جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ ترک کرکے ریاست اور عوام کا مفاد مقدم رکھے:عطا تارڑ