اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نےسپیکر سےعمران خان سےملاقات کی اپیل کردی

Nov 28, 2025 | 19:22:PM
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نےسپیکر سےعمران خان سےملاقات کی اپیل کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سے ملاقات کی اپیل کر دی۔
اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ جو ایم پی ایز منتخب ہوکر ادھر آئے ہیں جعلی مقدموں اور ثبوتوں کے ساتھ ہمارے ایم پی ایز کو نااہل کیا گیا،بائیکاٹ کے باوجود پانچ سے فیصد ووٹ لے کر ایوان تک پہنچے،ملک اس وقت نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔

معین قریشی کا کہنا تھا کہ افغان جو بھارت کے پراکسی بنے ہوئے ہیں کے پی بلوچستان میں مداخلت ہو رہی ہے،جب تک اپنے آپ کو اندر سے متحد نہیں کریں گے دشمنوں سے نہیں لڑ سکتے،فارم47 کی حکومت انتشار کو ہوا دے رہی ہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ ہائی کورٹ آرڈر سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو عمران خان  سے ملنا چاہتے ہیں لیکن انکار کردیا جاتا ہے ،کے پی وہ صوبہ ہے جس نے دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانی دی ،جب دو تہائی اکثریت والے وزیر اعلیٰ کو خان صاحب سے نہیں ملنے دیتے تو کیا پیغام دیتے ہیں۔
پنجاب والوں کو پیپلزپارٹی بھٹو کا قتل سمجھتے ہیں اکبر بگٹی قتل کے بعد وہ پنجاب سے نفرت کرتے ہیں، کے پی وزیر اعلیٰ سے عمران خان   کی ملاقات نہ کروانے پر سخت مذمت کرتے ہیں۔

معین قریشی کا کہان تھا کہ جیل مینوئل کہتا منتخب ایم پی اے جب چاہے ملاقات کر سکتا ہے،اڈیالہ جیل میں دہشت گرد، ڈکیت کے حقوق ہیں تو اپنے وکلا اور فیملی سے مل سکتے ہیں لیکن چیئرمین پارٹی سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا،خان کی بہن اور فیملی سے وکلاء کو ملنے کی اجازت دی جائے ،اس ملک میں فارم سینتالیس کی حکومت نے تباہی مچا دی ہے،9 مئی سے کہانی شروع ہوتی ہے اس کے بعد ہمارے لوگوں کو الیکشن نہیں لڑنے دیا عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جب 1973کا قانون بناتو بھٹو صاحب کے پاس دو تہائی اکثریت تھی،26 کے بعد 27 ویں اور پھر 28 ویں ترمیم کا سن رہے ہیں،جب بھی آئین کو چھیڑیں گے تو آگ سے کھیلیں گے۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے متبادل عدالت بنا دی گئی ہے،ان کے ہاتھ بے گناہ لوگوں سے رنگے ہوئے ہیں مریدکے واقعہ کرپشن سے ان کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں،کسانوں کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے،چینی 215، گیس و بجلی کے بل ادا نہیں کر پا رہے،ڈپٹی کمشنر ہسپتال میں کال کررہے ہیں ڈینگی کے مریضوں کو رجسٹرڈ نہ کریں،ہر گھر میں چار چار ڈینگی کے مریض ہیں پھر ستھرا پنجاب کا منصوبہ کہاں گیا،ستھرا پنجاب سے ایک ایک کروڑ روپے کسی کی جیب میں جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  کراچی پریس کلب پر احتجاج،پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت متعدد کارکنان گرفتار