کراچی پریس کلب پر احتجاج،پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت متعدد کارکنان گرفتار
کیپشن: کراچی پریس کلب پر احتجاج،پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت متعدد کارکنان گرفتار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کراچی پریس کلب پر احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)سندھ کےصدر حلیم عادل شیخ سمیت متعدد کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کارکنان کی بڑی تعداد فوارہ چوک پر جمع ہے جس کے باعث اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاری لگ گئیں،پریس کلب کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
پریس کلب کے اطراف راستوں کے بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : زرعی یونیورسٹی جنسی ہراسگی سینکڈل،پرنسپل ساجد محمود ندیم عہدے سے مستعفی