زرعی یونیورسٹی جنسی ہراسگی سکینڈل،پرنسپل ساجد محمود ندیم عہدے سے مستعفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) زرعی یونیورسٹی بورےوالا کیمپس جنسی ہراسگی سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود ندیم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نےپرنسپل بورے والا کیمپس ڈاکٹر ساجد محمود ندیم کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
ڈاکٹر زین العابدین بورےوالاکیمپس کے نئے پرنسپل تعینات ہوئے،وائس چانسلر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
انتظامیہ کے مطابق کیمپس کے انتظامی امور بہتر بنانے کیلئے فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کیلئے عوامی ہیلپ لائن 118 کا افتتاح