بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کیلئے عوامی ہیلپ لائن 118 کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کیلئےعوامی ہیلپ لائن 118 کا افتتاح کردیا گیا،افتتاح وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ ہیلپ لائن کے ذریعے بجلی کے شعبے کی شکایات فوری درج کرائی جاسکیں گی ،شکایات ٹریک اینڈ ٹریس بھی ہوسکیں گی۔
صارفین نمائندے کی بجائے براہ راست سسٹم میں شکایت درج کراسکیں گے ،سات مختلف زبانوں میں شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔ازالہ ہونے پر متعلقہ صارف کو روبوٹک فیڈ بیک کال کی جائے گی۔
شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر وہ شکایت دوبارہ ایکٹو ہوجائے گی،اس سسٹم کے تحت شکایات سامنے آئیں گی،اس نظام سے پاور سیکٹرمیں خوداحتسابی ہوگی۔
آج کے بعد ایک ایک نااہلی سامنے آئے گی جس کی ذمہ داری ہمیں اٹھانی ہوگی،ذمہ داری کے بعد کچھ اقدامات کرنا ہوں گے ،کوشش کررہے کہ سب کو برابری کی سطح پر کھڑا کریں۔
اویس لغاری نے کہا کہ وزارت توانائی میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے،جب تک ہم خود کو ایکسپوز نہیں کریں گے خود احتسابی نہیں ہو سکتی، ہیلپ لائن کے اس پروگرام میں لائن مین تک سب کی غلطیاں سامنے آئیں گی۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ اپنی غلطیوں کی ذمہ داری بھی ہمیں ہی اٹھانی پڑے گی، میں خود 2017 سے 2018 اسی محکمے کا وزیر رہا ہوں، تب بنی گالہ کا ایکسیئن یہ بھی نہیں دیکھتا تھا کہ میں وزیر رہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ایکسئین اس طرح اپنی مرضی سے کام کرتا تھا اور کسی کی نہیں سنتے تھے،شکایات کے ازالے مصبیت سے نکلنے کیلئے یہ بہترین اقدام ہے،ہمارے سیاسی ڈیروں پر پولیس سے زیادہ بجلی کی شکایات آتی ہے،ہم عوام کے کسٹمر کئیر ہیں ہم سے بڑھ کر ہون کسٹمر کئیر ہو سکتا۔
اویس لغاری نے کہا کہ ملک میں جتنے بجلی صارفین ہیں ان سب تک اس اقدام کا اثر جائے گا،سی ای اوز سے اپیل ہے کہ اسس سسٹم کو کامیاب بنائیں ،سسٹم کی کامیابی کے بعد کمپنیوں کے لوگوں کو جتنا ممکن ہوا ایوارڈ کریں گے،ہم ڈسکوز اور ڈیٹا گیدرنگ پر انحصار کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سکولوں میں 8 دسمبر سے 4 جنوری تک سردیوں کی تعطیلات