نومبر میں مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد تک رہنے کا امکان 

Nov 28, 2025 | 18:38:PM
نومبر میں مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد تک رہنے کا امکان 
کیپشن: خوردنی اشیاء، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وزارت خزانہ نے نومبر میں مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کر دیا ۔

وزارت خزانہ نے کہاکہ خوراک کی قیمتوں اور زرعی پیداوار کے دباؤ سے مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے ،پاکستان کی معاشی صورتحال محتاط طور پر مثبت دکھائی دے رہی ہے ، صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری جاری ہے ،معاشی اصلاحات کے نفاذ سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام  ہوا،فصلوں کا مجموعی منظرنامہ ملا جلا رجحان ظاہر کر رہا ہے، مناسب زرعی اِن پُٹس کی دستیابی سے صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ، نئے مہمانوں میں کتنے لڑکے اور کتنے لڑکیاں شامل؟

وزارت خزانہ  کا مزید کہناتھا کہ حکومت کے معاون اقدامات سے سپلائی میں بہتری متوقع ہے ،ربیع سیزن کے دوران زرعی سپلائی کے استحکام کا امکان ہے ،معیشت بتدریج استحکام کی راہ پر گامزن ہے ،ساختی اصلاحات کے عملی نتائج ظاہر ہونا شروع  ہو گئے،مالی نظم و ضبط میں بہتری، محصولات میں اضافہ ہوا ہے ،حکومتی اخراجات میں محتاط حکمتِ عملی برقرار رہے گی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافہ، معاشی صورتحال مزید مستحکم دکھائی دے رہی ہے ،ایل ایس ایم سیکٹر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ،عوامی قرضہ 1,371 ارب روپے کم ہوگیا ،پانچ سال بعد پہلی بار ایک سہ ماہی میں قرض میں نمایاں کمی ہوئی ،مہنگے قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی سے مالی خطرات میں کمی کا امکان ہے ، اقتصادی استحکام کیلئے حکومت کی حکمتِ عملی مؤثر ثابت ہو رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ !نوجوانوں کیلئے سنہری موقع