معروف قوال بدر علی اور بہادر علی کی جاپان کے بعد قاہرہ میں پرفارمنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف قوال بدر علی اور بہادر علی برادران نے جاپان کے بعد مصر کے شہر قاہرہ میں اپنی پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔
انہوں نے 18ویں عالمی سماں انٹرنیشنل فیسٹیول فار چانٹنگ اینڈ اسپریچوئل میوزک میں بطور اعزازی مہمان شرکت کی،یہ فیسٹیول مذہبی اور صوفی ترانوں میں 18 برس کی تخلیقی اور جدت میں کامیابیوں کا جشن منا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب میں مصری اور غیر ملکی گروپس کی کارکردگی متاثر کن رہی جبکہ بدر علی اور بہادر علی قوال گروپ نے غیر ملکی افراد اور سفارتکاروں کے سامنے فن کامظاہرہ کیا۔
اس سال فیسٹیول تخلیقی فنون کے ایک بھرپور پروگرام کے ساتھ جاری ہے، جس میں’’بین المذاہب مکالمہ‘‘کے 11ویں ایڈیشن کو’’یہاں ہم ایک ساتھ دعا کرتے ہیں‘‘ کے عنوان سے منایا جائے گا جبکہ متعدد مصری اور بین الاقوامی گروپس شاندار پرفارمنس پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد اور ماہرہ خان کی فلم’ ’نیلوفر‘‘کاپریمئر،شوبزستاروں کی کہکشاں امڈآئی
یہ عالمی اجتماع مختلف ملکوں کی ثقافتوں اور فنون کو یکجا کرتا ہے، روابط کو فروغ دیتا ہے اور مصر کی منفرد ثقافتی شناخت کو اجاگر کرتا ہے۔