فواد اور ماہرہ خان کی فلم’ ’نیلوفر‘‘کاپریمئر،شوبزستاروں کی کہکشاں امڈآئی

Nov 28, 2025 | 13:08:PM
 فواد اور ماہرہ خان کی فلم’ ’نیلوفر‘‘کاپریمئر،شوبزستاروں کی کہکشاں امڈآئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  بالآخرفلم بینوں کاطویل انتظارختم ہوگیا، پاکستانی شوبزکی مقبول جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان کی رومانوی فلم’’نیلوفر‘‘سنیما گھروں کی زینت بن گئی ۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے بینرتلے ریلیزہونےوالی اس فلم کالاہور کے مقامی سینمامیں رنگارنگ پریمیئرمنعقد ہواجس میں پاکستانی فلم،ٹی وی ،میوزک اورفیشن انڈسٹری کے نمایاں ستاروں نے شرکت کرکے ریڈکارپٹ کوچارچاندلگادیئے۔فوادخان  اپنی اہلیہ صدف فوادخان اورماہرہ خان اپنے شوہرسلیم کریم کے ساتھ ریڈکارپٹ پر جلوہ گرہوئیں،فلم کی کاسٹ کے علاوہ شوبز انڈسٹری کے نمایاں ستاروں نے بھی ریڈکارپٹ پر جلوے بکھیرے،اس کے علاوہ راحت فتح علی خان،عاطف اسلم ،علی ظفر،زیب بنگش،اداکارہ  مدیحہ امام،احمدعلی اکبر،واسع چودھری،سید نور،ندیم مانڈو ی والا،راشدخواجہ،پروڈیوسر صفدرملک،مفتی احتشام الدین حیدر،سابق ٹیسٹ کرکٹرانتخاب عالم،یوسف صلاح الدین،کامران لاشاری،سابق لارڈمیئرلاہور کرنل(ر)مبشرجاوید اوردیگر نے بھی فلم کے پریمیئرشومیں شرکت کی۔  

’’نیلوفر‘ کی کہانی اور ہدایتکاری امر رسول نے کی ہے جب کہ اوصاف شارق  پروڈیوسرہیں، فواد خان اور حسن خالدفلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز ہیں۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں فواد خان اور ماہرہ خان کے علاوہ بہروز سبزواری، عتیقہ اوڈھو، ثروت گیلانی اور مدیحہ امام بھی شامل ہیں۔
 فواد خان فلم میں ایک لکھاری منصور علی خان کے کردار میں نظر آئے ہیں جبکہ ماہرہ خان بصارت سے محروم مگر روشن شخصیت والی لڑکی نیلوفر کے کردار میں جلوہ گر ہوئی ہیں،نیلوفر کی شخصیت اور روحانی کشش کہانی کی اہمیت کو مزید بڑھاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ماہرہ خان کی شوہر کے ساتھ انٹری، ویڈیو وائرل
 نیلوفر محبت، دل شکستگی اور ذیشان وکی کی دلکش موسیقی کے امتزاج کے ساتھ ایک ایسا رومانس پیش کرتی ہے جو محض رومانوی نہیں بلکہ محبت کی پاکیزگی، پچھتاوے اور اضطراب کی کہانی بھی بیان کرتا ہے۔