مریم نواز کی اسپیشل بچوں کے اسکول آمد، بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور میں خصوصی بچوں کے مرکز کے دورے کے دوران بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔
مریم نواز نے گزشتہ روز لاہور میں خصوصی بچوں کے مرکز کا دورہ کیا جس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی بچوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
وائرل ویڈیو میں مریم نواز کو خصوصی بچوں سے گفتگو کرتے اور ان کے ساتھ تصاویر بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اُرے آ ۔۔۔۔ تُو وی بے ???????????? https://t.co/t7p3UmUJHS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 27, 2025
سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ ایک خصوصی بچے سے شفقت کے ساتھ ملیں، اس موقع پر بچے نے دور کھڑی ثانیہ عاشق کو بھی ’ اُرے آ ۔۔۔۔ تُو وی ‘ کہہ کر بلایا۔
بچے نے مریم نواز اور ثانیہ عاشق کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جب کہ بچے کی گفتگو سے وہاں موجود مرکز کا عملہ اور حکومتی شخصیات بھی لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔
اسکول میل پروگرام کا باقاعدہ آغاز
دوسری جانب ایکس پر جاری پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ ’ الحمدللہ ! ایک سال سے بھی کم عرصے میں ہم نے پنجاب کے ہر ضلع میں ایک سینٹر آف ایکسیلنس فار اسپیشل ایجوکیشن قائم کیا، جس میں سے آج مجھے ایک کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا‘۔
In less than a year, we have, Alhamdulillah, established a Centre of Excellence for Special Education in every district of Punjab, one of which I had the honour of inaugurating today. I also formally launched the School Meal Programme, which will provide all 45,000 children in… pic.twitter.com/KWeBT0oFpq
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 27, 2025
مریم نواز نے کہا کہ ہم نے اسکول میل پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا ہے، اس پروگرام کے تحت303 اسکولوں کے تمام 45 ہزار بچوں کو دودھ اور بسکٹ فراہم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ’ان شاندار بچوں کے ساتھ وقت گزارنا اور ذاتی طور پر تھراپی رومز، اسمارٹ کلاس رومز، بریل سیکھنے کی سہولیات اور ان کے خوبصورت فن پاروں کا جائزہ لینا ایک یادگار تجربہ تھا، یہ بچے ہمت اور قابلیت کی روشن مثالیں ہیں‘۔
میری بہن کا بڑا بیٹا اسپیشل چائلڈ ہے: مریم نواز
اس سے قبل تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہے، میری بہن کا بڑا بیٹا اسپیشل چائلڈ ہے،اسپیشل بچے کی وجہ سے گھر میں رحمت ہے، جن والدین کے گھر میں اسپیشل بچے ہیں ان کی ہمت کو سلام پیش کرتی ہوں۔