ملائکہ اروڑہ ایک بار پھر سرخیوں میں،نیا بوائے فرینڈ کون ؟

Nov 28, 2025 | 10:26:AM
ملائکہ اروڑہ ایک بار پھر سرخیوں میں،نیا بوائے فرینڈ کون ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی ٹاپ ماڈل اداکارہ ملائکہ اروڑہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس بار اپنی خوبصورتی یا کسی فیشن ایونٹ کے لیے نہیں، بلکہ اس پراسرار شخصیت کی وجہ سے جو ان کے ساتھ بار بار نظر آ رہی ہے۔

پہلی بار یہ چہ میگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں، جب ملائکہ اروڑہ 29 اکتوبر 2025 کو ممبئی میں ایک کنسرٹ میں شریک ہوئیں۔ اس دوران انہیں اس شخص سے بار بار بات کرتے ہوئے اور بعد میں ایک ساتھ کنسرٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کی افواہیں گردش کرنے لگیں اور اس پراسرار شخص کی کھوج شروع ہوگئی۔

آخرکار انہیں ہرش مہتا کے طور پر شناخت کرلیاگیا۔ بھارتی میڈیا اور کئی انسٹاگرام پوسٹس کے مطابق 33 سالہ ہرش مہتا ہیروں کے تاجر ہیں۔ میڈیا کی بڑھتی ہوئی توجہ کی وجہ سے وہ خود کو پبلک لائف سے دور رکھتے ہیں۔


دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں اس وقت مزید زور پکڑ گئیں جب 26 نومبر 2025 کو ملائکہ اور ہرش کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اگرچہ دونوں ایک دوسرے سے الگ الگ چل رہے تھے، لیکن پاپرازی نے ہرش کو ملائکہ کے بعد ایئرپورٹ ٹرمینل سے باہر نکلتے ہوئے پکڑ لیا۔