منکی پاکس کا نام تبدیل، نیا نام کیا؟

Nov 28, 2022 | 21:07:PM
منکی پاکس کا نام تبدیل، نیا نام کیا؟
کیپشن: منکی پاکس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت "ڈبلیو ایچ او" نے منکی پاکس کا نام تبدیل کر کے" ایم پاکس " رکھ دیا ہے۔

نام تبدیل  کرنے کی ضرورت کیوں پڑی پر عالمی ادارے نے بتایا تھا کہ منکی پاکس کا نام تبدیل کرنےکا یہ فیصلہ دنیا بھر کے 30 سائنسدانوں کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد کیا گیا۔

اس خط میں ماہرین کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کا نام فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور ایسا نام رکھنا چاہیے جو کہ غیر امتیازی ہو اور اس سے کسی کی طرف اشارہ یا نشاندہی نہ ہوتی ہو۔

واضح رہے کہ 1958 میں ڈنمارک کی ایک تجربہ گاہ میں رکھے گئے دو بندروں میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی جس کی وجہ سے اس کا نام بھی منکی پاکس پڑگیا تھا۔