بلدیاتی انتخابات، مظفرآباد ڈویژن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج

Nov 28, 2022 | 20:19:PM
 بلدیاتی انتخابات، مظفرآباد ڈویژن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج
کیپشن: انتخابات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مظفرآباد:- آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات، کل  نشستیں669 میں سے 542 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج  آگئے۔

مظفرآباد:-  پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کونسل سے 22  یونین کونسل سے  83   میونسپل کارپوریشن سے8   میونسپل کمیٹی 3 اور ٹاؤن کمیٹی سے 4 امیدوار کامیاب ۔مظفرآباد پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کونسل سے 12 یونین کونسل سے  108   میونسپل کارپوریشن سے۔7   میونسپل کمیٹی 3 ٹاؤن کمیٹی سے 2 کامیاب  ہوئے۔مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ کونسل سے 7 یونین کونسل سے  72   میونسپل کارپوریشن سے 12   میونسپل کمیٹی 2 ٹاون کمیٹی سے 4 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ۔

آزاد امیدوار بھی ڈسٹرکٹ کونسل سے 16 ، یونین کونسل سے 146, میونسپل کارپوریشن سے 7 کامیاب،  تحریک لبیک پاکستان نے بھی یونین کونسل سے ایک نشست حاصل کر لی ، ڈسٹرکٹ کونسل کی ایک نشست پر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی بھی کامیاب  اورمسلم کانفرنس نے ڈسٹرکٹ کونسل کی 3 ، یونین کونسل سے 17 اور میونسپل کارپوریشن سے 2 نشستیں اپنے نام کیں۔