پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے،اچھی مہمان نوازی کی جارہی ہے:برینڈن میک کولم

Nov 28, 2022 | 16:19:PM
 پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے،اچھی مہمان نوازی کی جارہی ہے:برینڈن میک کولم
کیپشن: برینڈن میک کولم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کے ہیڈکوچ برینڈن میک کولم کی راولپنڈی میں پریس کانفرنس.
عرب امارات میں بہترین کیمپ میں حصہ لیا، پاکستان بھی آکر اچھا لگ رہا ہے۔ پہلا پریکٹس سیشن کیا، مارک ووڈ پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے، امید ہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دستیاب ہوں گے۔ دونوں ٹیموں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھی ٹریننگ کی ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کےلیے اچھی پچ بننے کی امید کر رہے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کے بہت جذباتی شائقین ہیں۔ بہترین کرکٹ دیکھنے کی امید کررہے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہے۔ آسٹریلیا میں ورلڈکپ جیتنے سے کھلاڑیوں میں مزید اعتماد پیدا ہوا ہے۔ 
پاکستان میں اچھی مہمان نوازی کی جارہی ہے، پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں، شاہین شاہ آفریدی ایک بہترین فاسٹ باؤلر ہیں، شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی پاکستان کےلیے بہت بڑا نقصان ہے، پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ بہت اچھا ہےجو سینیرز اور جونیئرز پر مبنی ہے، پاکستان کے خلاف جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کے پاس ماضی میں بہترین فاسٹ باؤلرز آئے ہیں۔ پاکستان میں پہلی بار آکر خوشی محسوس کررہاہوں
پاکستان میں کئی برسوں سے کرکٹ نہیں ہوئی۔ پاکستان کی ایک جنریشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے سامنے کھیلتے نہیں دیکھا۔ پاکستان میں آئندہ چند ہفتے محظوظ ہو کر کرکٹ کھیلیں گے۔ پاکستان میں کرکٹ سیریز چیلنچنگ ہوگی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فُل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ مختلف کنڈیشنر میں خود کو ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کو شکست دینے کے لیے انگلینڈ کو اچھا کھیلنا ہوگا۔ پاکستان میں بہترین سیریز کے منتظر ہیں۔