ثانیہ مرزا کو تھپڑ پڑ گیا۔۔؟

Nov 28, 2021 | 13:41:PM
ازہان نے ثانیہ مرزا کے منہ پر تھپڑ مار دیا
کیپشن: ازہان نے ثانیہ مرزا کے منہ پر تھپڑ مار دیا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے ازہان مرزا ملک نے اپنی ماما کوایک تقریب کے دوران تھپڑ ماردیا جس  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کراچی میں اپنی پرفیوم لانچنگ کی تقریب میں اپنے بیٹے ازہان مرزا ملک کے ساتھ شریک ہوئے، تقریب میں شعیب ثانیہ کے علاوہ اداکارہ عائشہ عمر سمیت متعدد شخصیات موجود تھیں،تقریب کے دوران جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک تصاویر کھنچوارہے تھے اس وقت شعیب ملک کی گود میں موجود ان کے بیٹے ازہان مرزا ملک نے شرارت کرتے ہوئے اپنی ماما ثانیہ مرزا کے منہ پر تھپڑ مارا۔

یہ بھی پڑھیں:    ثانیہ مرزاکیلئے بدترین سوال کونسا ہے جسے سن کر تھک چکی ہیں۔۔۔۔؟

  ثانیہ مرزا بیٹے کی اس شرارت سے بالکل انجان تھیں اسلیے چونک کر رہ گئیں اور شعیب ملک ہنسنے لگے۔ لیکن شاید ننھے ازہان کو ثانیہ کے ساتھ یہ شرارت کرکے مزہ آرہا تھا اس لیے انہوں نے ایک بارپھر اپنی ماما ثانیہ مرزا کے منہ پر ہاتھ مارا اور ہنسنے لگے،ازہان مرزا ملک کی شرارت سے بھرپور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ثانیہ مرزا نے دل میں سوچا ہوگابیٹا گھر چل زرا تو صحیح پٹے گا جب کہ ایک صارف نے لکھا ہر بچہ ایسے ہی ذلیل کروادیتا ہے، ایک صارف نے ازہان کی شرارت کو نارمل قرار دیتے ہوئے کہا ہر بچہ ایسے ہی کرتا ہے۔ جب کہ منیزہ سلمان نامی خاتون نے لکھا گھر جاکر تو اس بچے کی خیر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    جو ڈر گیا وہ مرگیا۔۔انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کی پاکستان سے ہار کی وجہ بتا دی