ثانیہ مرزاکیلئے بدترین سوال کونسا ہے جسے سن کر تھک چکی ہیں۔۔۔۔؟

Nov 28, 2021 | 13:03:PM
ثانیہ مرزا کس سوال سسے گھبراتی ہیں
کیپشن: ثانیہ مرزا کس سوال سے گھبراتی ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور  بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا نے بتا دیا کہ ان کے لئے کون سا سوال بدترین ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موجود ثانیہ اور شعیب نے بیٹے اذہان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے،میزبان نے ثانیہ سے سوال کیا کہ آپ سے کوئی بھی میزبان یا صحافی سب سے بدترین سوال کیا کرسکتا ہے؟ ثانیہ نے جواب دیا کہ ایک سوال جو مجھ سے ہمیشہ کیا جاتا ہے، جو کافی پرانا اور برا ہے اور اس کا میں دوبارہ جواب نہیں دینا چاہتی وہ یہ کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ میں کسے سپورٹ کروں گی، میں یہ سوال سُن کر تھک چکی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:    عابد علی کی بنگلہ دیش کیخلاف شاندار سنچری۔۔169 رنز پر 3 کھلاڑی آئوٹ

ثانیہ کے ساتھ موجود شعیب نے مذاق میں سوال دوبارہ دہرایا جس پر ثانیہ نے جواب دینے کے بجائے فوراً سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹینس کے مقابلے میں وہ کسے سپورٹ کریں گے جب کہ ان کی اہلیہ بھارت کی طرف سے کھیل رہی ہوں تو؟شعیب شروع میں تھوڑا سا گڑبڑائے اور پھر ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ظاہر سی بات ہے میں اپنی بیوی کو سپورٹ کروں گا لیکن میں اپنے ملک سے بھی محبت کرتا ہوں جس پر ثانیہ نے کہا بالکل، میرا جواب بھی یہ ہی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    باکسر وسیم نے قوم کاسر فخر سے بلند کر دیا