تیسرے دن کا کھیل ختم ۔۔دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کے چاروکٹوں کے نقصان پر 39رنز

Nov 28, 2021 | 11:14:AM
پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف پہلی اننگز ختم
کیپشن: پاکستانی کرکٹ ٹیم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کے 39رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے 330رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 286رنز پر آوٹ ہوگئی۔جبکہ دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے بنگلہ دیش کے 39رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفرید ی نے شاندار بولنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوںکو پویلین کی راہ دکھائی ۔جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
 
میزبان ٹیم کو دوسری اننگ میں بیٹنگ شروع کرنے سے قبل ہی 44 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔ بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 330 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

 قومی ٹیم نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز بغیر کسی نقصان 145 رنز پر کیا، ایک رن کے اضافے کے بعد ڈیبیو کرنے والے عبدﷲ شفیق 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد آنے والے کھلاڑی اظہر علی بھی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔کپتان بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے مگر وہ بھی کچھ خاص نہ کر کرسکے اور 10 رنز بناکر بولڈ ہوگئے، ان کے بعد آنے والے فواد عالم بھی 8 رنز ہی اسکور کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: خوفناک تھرو۔۔۔ایمپائر علیم ڈار زخمی۔۔وڈیو دیکھیں کیا ہوا تھا۔۔؟

لنچ کے وقفے کے بعد مہمان ٹیم کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب محمد رضوان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ 133 رنز بنانے والے عابد علی کی شاندار اننگز کا خاتمہ 217 کے اسکور پر ہوا۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے حسن علی نے جارحانہ انداز اپنایا تو فوراً ہی 12 رنز پر اسٹمپ ہوگئے جبکہ ساجد خان5 رنز ہی بنا سکے۔ نویں وکٹ نعمان علی کی تھی جو ریویو لینے کے باوجود تھرڈ امپائر کے متنازعہ فیصلے کا شکار ہوئے۔دسویں وکٹ 286 رنز پر گری، آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جنہوں نے 38 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عبادت حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ مہدی حسن کے حصے میں آئی۔

 بنگلادیش کے خلاف عبدﷲ شفیق نے ڈیبیو ٹیسٹ میں نصف سنچری بنائی، انہوں نے 154 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی۔

بنگلادیش پہلی اننگز میں 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے، بنگلا دیش نے میچ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹ کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم مزید 77 رنز بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کا دورہ۔۔کون کون سے کھلاڑی پاکستان آئیں گے ؟؟ اعلان ہو گیا

میزبان ٹیم کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شادمان اسلام، سیف حسن، نجم الحسن شانتو بالترتیب 14، 14 جبکہ کپتان مومن الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس کے علاوہ لٹن داس 114 اور مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور یاسر علی 4، تائج الاسلام 11، ابوجاید 8 اور عبادت حسین صفر پر آؤٹ ہوئے۔

 قومی ٹیم کے حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 شکار کئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

یہ بھی پڑھیں:حسن علی کا ایک اور کارنامہ۔۔ عمران خان اور وقار یونس کو ملنے والا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا