خوفناک تھرو۔۔۔ایمپائر علیم ڈار زخمی۔۔وڈیو دیکھیں کیا ہوا تھا۔۔؟

Nov 27, 2021 | 21:24:PM
علیم ڈار، زخمی، گیند
کیپشن: ایمپائر علیم ڈار کے سر پر گیند لگنے کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ابو ظہبی میں کھیلے جانیوالے ٹی 10 لیگ کے ایک میچ میں پاکستانی امپائر علیم ڈار  کے ساتھ ایک خوفناک حادثہ پیش آ گیا ۔  خوش قسمتی سے اس حادثے میں انہیں زیادہ کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔

بھارتی ٹی وی کے ویب رپورٹ کے مطابق چنائی بریو زاور ناردن واریئرز کے درمیان کھیلے گئے مقابلے میں ان کے سر پر تیز رفتار سے آتی گیند لگ گئی ۔ میچ میں ناردن کے بلے باز کینار لوئس اور معین علی دونوں نے 19 گیندوں پر 49 رن بنائے ۔ ناردن نے مقررہ اوورز میں 152 رن بنائے ۔ جواب میں چنائی 133 رن ہی بناسکی اور 19 رنز سے میچ ہار گئی۔ کینار پلیئر آف دی میچ رہے ۔ اس مقابلے میں چوکوں اور  چھکوں کی بارش ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کس خاص کام سےسعودی عرب جارہے ہیں۔؟۔۔ جانئے

ٹویٹر پر ’سٹے کرکٹ‘ کی جانب سے شئیر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سر پر گیند لگنے کی وجہ سے علیم ڈار زخمی ہوگئے ۔  پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں فیلڈر نے دوسرے فیلڈر کو گیند تھرو کرنےکے ارادے سے گیند پھینکی ۔ اسی درمیان گیند امپائر کے سر پر لگ گئی ۔53 سال کے علیم ڈار اس وقت بچنے کیلئے بھاگ رہے تھے اور اسی وجہ سے گیند ان کے سر پر پچھلے حصے میں لگی ، مگر کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا ۔ گیند باؤنس ہونے کے بعد انہیں لگی ۔ باؤنس ہونے سے گیند کی رفتار دھیمی ہوگئی تھی، حالانکہ پھر بھی وہ درد میں کچھ دیر نظر آئے تھے ۔ ناردن واریئرز کے فیزیو نے فوری ان کا چیک اپ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی بالر نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ہربھجن بھی ریڈار پر