بھارتی بالر نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ہربھجن بھی ریڈار پر 

Nov 27, 2021 | 20:58:PM
بھارت، سپنر، روی چندرن اشون
کیپشن: بھارت کے سپنر روی چندرن اشون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے سپنر روی چندرن اشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرکے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 416 وکٹیں مکمل کر لیں ہیں۔روی چندرن اشون نے پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے ٹیسٹ میں کل 414 وکٹیں لی ہیں۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق روی چندرن اشون نے  گرین پارک کانپور میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف  پہلی اننگز میں 3 وکٹ حاصل کرکےاپنے ٹیسٹ کیریئر میں 416 وکٹیں مکمل کر لیں ہیں ۔اشون نے یہ کارنامہ اپنے کیریئر کے 80ویں ٹیسٹ میچ کی 149ویں اننگز میں انجام دیا۔روی چندرن اشون نےیہ کارنامہ سرانجام دے کر  پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اکرم کی ٹیسٹ میں کل 414 وکٹیں ہیں۔ اب ان کی نظریں ہربھجن سنگھ  کے ریکارڈ کو توڑنے پر ہیں ، جنہوں نے اس فارمیٹ میں مجموعی طور پر 417 وکٹیں حاصل کی ہیں۔سابق بھارتی سپنر انیل کمبلے نے  ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 619 ٹیسٹ وکٹیں لی ہیں۔ ان کے بعد سابق کپتان کپل دیو کا نام آتا ہے جنہوں نے 131 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 434 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی۔۔ وجہ کیا بنی۔۔؟

آج کانپور ٹیسٹ میں بھارت نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 14 رنز بنا لئے ہیں۔ کھیل ختم ہونے کے وقت چتیشور پجارا 4 اور مینک اگروال 1 رن بنا کر کریز پر موجود تھے۔ بھارت کو اب 63 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔ ہندوستان نے پہلی اننگز میں 345 رنز بنائے تھے ، جبکہ نیوزی لینڈ  کی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بنا سکی۔ اکشر پٹیل نے 5 اور اشون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کس خاص کام سےسعودی عرب جارہے ہیں۔؟۔۔ جانئے