سلمان خان کس خاص کام سےسعودی عرب جارہے ہیں۔؟۔۔ جانئے

Nov 27, 2021 | 18:54:PM
سلمان خان، ریاض سیزن، مظاہرہ
کیپشن: سلمان خان ریاض سیزن میں فن کا مظاہرہ کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے محکمہ تفریحات کا کہنا ہے کہ’’ ریاض سیزن‘‘ میں بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ  کے اداکار سلمان خان 10 دسمبر کو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پروگرام کے ٹکٹ جلد جاری کئے جائیں گے۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اداکارسلمان خان کا شمار بھارت کےمقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ شائقین انہیں ’سلمان بھائی‘ کہتے ہیں اور یہ اعزاز بھارت کے کسی اور اداکار کو حاصل نہیں ہے۔55 سالہ بالی وڈ سٹار نے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں کیا تھا۔ وہ اب تک 107 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں ’’باڈی گارڈ‘‘، ’’دبنگ‘‘ اور ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ انکی مقبول فلموں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی۔۔ وجہ کیا بنی۔۔؟

سعودی عرب میں منعقد ہونیوالے ’ریاض سیزن‘ میں7500 پروگرام ہو رہے ہیں۔ ان میں70عرب کنسٹرٹ 6 انٹرنیشنل کنٹسرٹ، انٹرنیشنل شوز اور 350 تھیٹر شامل ہیں۔محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل شیخ نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ’ریاض سیزن‘ میں اداکار سلمان خان کے پرواگرام کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاض سیزن میں میوزک پروگرام دو فیصد سے زیادہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مساجد کے بجلی بل نمازیوں سے وصول کئے جائینگے۔۔نیا تنازعہ سامنے آ گیا