مساجد کے بجلی بل نمازیوں سے وصول کئے جائینگے۔۔نیا تنازعہ سامنے آ گیا

Nov 27, 2021 | 18:30:PM
مصر، مسجد، بجلی بل
کیپشن: مصر کی خوبصورت مسجد کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)افریقی ملک مصر کے عوامی حلقوں میں گذشتہ کچھ عرصے کے دوران پھیلائی جانے والی اطلاعات نے تنازع کی شکل اختیار کر لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصری ریاست نمازیوں سے مساجد  میں استعمال ہونے والی  بجلی کے بل وصول کرے گی۔

العریبہ ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق مصری حکام نے اس معاملے کی مکمل تردید کی اور اس بات پر زور دیا کہ وزارت اوقاف مساجد کے اخراجات اور ان کے نتائج کی ذمہ دار ہے۔وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کا بل کی ادائیگی کے عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق مساجد اور ان کے لوازمات میں پری پیڈ میٹروں کی تنصیب کو مکمل کرنے کے طریقہ کار سے ہے جو وزارت بجلی کے ساتھ تعاون کے منصوبے کا حصہ ہے۔حکام نے وضاحت کی ہے کہ مسجد کے استعمال کے لئے ایک میٹر نصب کیا جائے گا اور اس کے استعمال کی قیمت وزارت برداشت کریگی۔ خبر کے مطابق اگرچہ حکام نے ان افواہوں کی مکمل تردید کی لیکن یہ تنازع اب بھی موجود ہے۔ کچھ لوگوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئندہ موسم گرما میں مساجد میں ایئرکنڈیشنرز کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں اچانک پانچ روپے کمی ؟؟

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مصر کی وزارت اوقاف نے ایک سال میں1700 نئی مساجد کھولنے کا اعلان کیا تھا۔وزارت اوقاف نے واضح کیا کہ دو میٹر مختص کئے گئے ہیں۔ ایک روشنی کے لئے اور دوسرا ایئر کنڈیشنرز کے لئے جو نئی تعمیر ہونے والی مساجد میں نصب کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی۔۔ وجہ کیا بنی۔۔؟