ڈالر جمع کرنیوالوں کیلئے بری خبر

Nov 27, 2021 | 17:53:PM
ظفرپراچہ، سعودی عرب، 3ارب ڈالر، روپے کی قدر، بڑھ جائے گی
کیپشن: ڈالر ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں کرنسی ایکس چینج کمپنی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ظفر پراچہ کاکہناہے کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر ملنے کے بعد روپے کی قدر بڑھ جائے گی۔
24 نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر پراچہ نے کہاکہ آئندہ ہفتے میں ڈالر 4 سے 5 روپے کم ہو جائے گا،ظفرپراچہ نے کہاکہ سعودی عرب سے ہماری ڈیل فائنل ہو چکی ہے اور سوموار تک 3 ارب ڈالر ملک میں آجائیں گے، ان کاکہناتھا کہ مشیر خزانہ نے بھی کہاہے کہ ڈالر کا ریٹ10 روپے اوپر ہے اسے نیچے ہونا چاہئے ۔ان کا کہناتھا کہ موجودہ اعشاریے کے مطابق اس وقت ڈالر165 روپے سے اوپر نہیں ہونا چاہئے تھا،حقیقت میں ڈالر کی قدر 150 ،155 سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی