سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی 

Nov 27, 2021 | 18:07:PM
سونے، خریداروں، خوشخبری، فی تولہ قیمت، حیران کن کمی
کیپشن: سونا مہنگا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شادی بیاہ پر سونے کے خریداروں کیلئے خوشخبری ،ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے کم ہو گئی جس سے ایک تولہ سونا 1 لاکھ 22 ہزار8 سو روپے کا ہو گیاجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار58 روپے کی کمی ہوئی ،10 گرام سونا ایک لاکھ 5 ہزار281 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا26 ڈالر کی کمی سے 1787 ڈالر کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اچانک پانچ روپے کمی ؟؟