ویسٹ انڈیز کا دورہ۔۔کون کون سے کھلاڑی پاکستان آئیں گے ؟؟ اعلان ہو گیا

Nov 27, 2021 | 16:20:PM
ویسٹ انڈیز دورہ پاکستان
کیپشن: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے اپنی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا ہے، ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ نیکولس پورن ٹی ٹوئنٹی اور شائی ہوپ ون ڈے اسکواڈ میں نائب کپتان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حسن علی کا ایک اور کارنامہ۔۔ عمران خان اور وقار یونس کو ملنے والا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
ویسٹ انڈیز ٹیم میں جیسن ہولڈر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ شیمرون ہٹمائر، آندرے رسل، سمنس اور ایون لوئس سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔


ون ڈے اسکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ، نائب کپتان شائی ہوپ ، عقیل حسین، الزاری جوزف، گوداکیش موتی، اینڈرسن فلپس ، نکولس پورن ، ڈیرن براوو، شامار بروکس، روسٹن چیز اور جسٹن گریوز شامل ہیں، ریمن رائیفر، روماریو شیفرڈ ، اوڈین اسمتھ اور ہیڈن والش جونیئر بھی ون ڈے اسکواڈکا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی سےکون کون رابطے میں تھا۔۔محمد عا مر کا انکشاف