جماعت اسلامی کا مہنگائی مارچ۔۔ لاہور سے قافلہ روانہ

Nov 28, 2021 | 12:50:PM
جماعت اسلامی کا مہنگائی مارچ اسلام آباد روانہ
کیپشن: جماعت اسلامی مارچ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں مہنگائی مارچ، لاہور سے مارچ میں شرکت کیلئے قافلہ واپڈا ٹاؤن سے روانہ ہوگیا جس کی قیادت صوبائی امیر محمد جاوید قصوری کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے قافلے میں پی پی170، پی پی167، پی پی 160 کے ارکان شامل ہیں, قافلہ کے ہمراہ سیاسی رہنما وقاص احمد بٹ، انجنیئر احمد سلمان، فہیم صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ، رہنما جے آئی یوتھ، حمزہ بلال، ملک سلمان ایوب، غلام حسین تبسم، سنان اکبر، ضیغم بٹ، ملک لیاقت، پروفیسر خلیل، یونس گجر، آفتاب احسن، شیخ احسن فرید، محمد معاویہ، ملک ایوب، رانا عاکف، اشفاق چغتائی، عظیم بوٹا روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا احسان۔۔ قیمت کون چکائے گا؟
اس موقع پر جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ جھوٹے حکمرانوں کو جھوٹے وعدوں کا حساب اب دینا ہوگا، ہزاروں نوجوان حکمرانواں سے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا حساب لینے اسلام آباد پہنچیں گے۔ وقاص بٹ کہتے ہیں نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں مگر حکمرانوں نے انہیں ناامیدی اور ڈپریشن کا شکار کر دیا ہے۔ احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی یوتھ کا مقدمہ ہرفورم پر لڑے گی، نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں: سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بڑی خوشخبری مل گئی