کولکتہ، لیونل میسی کا 70 فٹ لمبا مجسمہ خطرہ بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی شہر کولکتہ میں لگا ارجنٹائن فٹبالر لیونل میسی کا مجسمہ خطرہ بن گیا۔
بھارتی وزیر شردواد مکھر جی کا کہنا ہے کہ لیونل میسی کا 70 فٹ لمبا مجسمہ ہوا میں جھول رہا ہے، جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ نہیں معلوم یہ کس وقت گر جائے، اس لئے اسے فوری طور پر گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میسی نے گزشتہ سال بھارت کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد ویسٹ بنگال میں ان کا مجسمہ تعمیر کیا گیا تھا، جو اب اتارا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دنیا خطرناک حد تک گرم ہونے لگی، اقوام متحدہ کا ہنگامی انتباہ