فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے حملوں کو ناکام بنا دیا:کویتی فوج
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) کویتی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ملک پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تاہم فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔
کویتی فوج کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری بیان میں کہا گیا کہ فضائی دفاعی نظام مسلسل متحرک ہے اور دشمن کی جانب سے کیے گئے حملوں کا مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔
بیان کے مطابق مختلف علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ تھیں، جن کے ذریعے آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بارڈر پر ہنگامی حالات! شہری عارضی سینٹرز منتقل
کویتی فوج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری سکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کریں۔
حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ سکیورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں۔