بانی پی ٹی آئی کی صحت اور فیملی کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے: پرویزالٰہی

May 28, 2026 | 13:01:PM
 بانی پی ٹی آئی کی صحت اور فیملی کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے: پرویزالٰہی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کنہا ہے بقرعید قربانی، صبر، اتحاد، برداشت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔ پاکستان اس وقت سیاسی استحکام، معاشی بحالی اور قومی یکجہتی کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے برداشت، مکالمے اور آئین کی بالادستی ضروری ہے، نفرت اور انتقام کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں، قومی ہم آہنگی اور سیاسی استحکام ہی ترقی کی ضمانت ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:سیاسی پارٹی کے سربراہ نے بانی پی ٹی آئی سے معافی مانگ لی

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت اور فیملی کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی، حکومت کو چاہیے کہ ایسا ماحول بنائے جسے لوگ اچھے الفاظ میں یاد رکھیں۔ پاکستان کو ایسا نظام چاہیے جہاں نوجوانوں کو امید، سرمایہ کاروں کو اعتماد اور ہر شہری کو انصاف ملے۔