باغ؛گاڑی کھائی میں گرنے سے 5پولیس اہلکار جاں بحق

May 28, 2025 | 20:34:PM
باغ؛گاڑی کھائی میں گرنے سے 5پولیس اہلکار جاں بحق
کیپشن: حادثے کا شکار پولیس وین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)آزادکشمیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 5پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے.

ڈپٹی کمشنر باغ کے مطابق باغ لس ڈنہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں گر گئی ،حادثے میں 5پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے،ڈی سی کے مطابق جاں بحق افراد میں ایس ایچ او کھائیگلہ نوید، انسپکٹر یاسر کیانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولیس ذاکراعوان بھی شامل  ہیں۔

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے باغ میں وین کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ،وزیرداخلہ نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،اللہ تعالٰی غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:موریطانیہ کے طیارہ حادثے میں 200 حاجیوں کی شہادت کی خبر , حقیقت سامنے آ گئی