پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

May 28, 2025 | 19:34:PM
پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی اور اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔

مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

بدھ کو پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات ( کل ) ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائیگی۔

یاد رہے کہ منگل کو ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے تھے تاہم چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈونیشیا میں چاند نظر آ گیا، عیدالاضحیٰ 6 جون کو ہوگی