مودی ہمارے طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے: حافظ نعیم

May 28, 2025 | 18:46:PM
مودی ہمارے طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے: حافظ نعیم
کیپشن: حافظ نعیم الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مودی ہمارے طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے۔

یوم تکبیر کے موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر دعائیہ تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے تھے، پاکستان کی حکومت فیصلہ کرنے میں مشکل میں تھی، قاضی حسین احمد نے ایٹمی دھماکے کرنے کیلئے ملک بھر میں تحریک چلائی۔

یہ بھی پڑھیں:انجری کا شکار وسیم جونیئرآؤٹ،اہم کھلاڑی قومی سکواڈ میں شامل

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کیلئے ہے، ڈاکٹر عبد القدیر نے اپنے ساتھیوں سے مل کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پوری قوم نے معیشت کو کمپرومائز کر کے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یوم تکبیر کے اشتہارات پر اپنی بھتیجی سمیت خاندان والوں کی تصاویر لگائیں مگر ڈاکٹر عبدالقدیر کی تصویر نہیں لگائی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ فوج کے ساتھ سیاسی اختلاف ہوئے مگر قوم نے ایک ہوکر تمہیں جواب دیا، تمہیں اپنے جہازوں پر فخر تھا وہ ہم نے گرا دیئے، مودی کو اپنی فکر کرنی چاہیے، 68 کروڑ بھارتیوں کو بیت الخلاء کی کمی ہے، عالمی طاقتیں ہم سے خوف کھا کر بھارت کو سپورٹ کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موریطانیہ کے طیارہ حادثے میں 200 حاجیوں کی شہادت کی خبر , حقیقت سامنے آ گئی