وسیم جونیئرکی جگہ عباس آفریدی کو پاکستان کے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے عباس آفریدی کو وسیم جونیئر کی جگہ سکوا ڈمیں شامل کر لیا ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ قومی ٹیم کے آل راونڈر محمد وسیم جونیئر انجری کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ عباس آفریدی کو ٹی ٹوینٹی سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی کےچرچے ۔۔۔فیفا نے بھی اہم اعزاز سے نواز دیا
وسیم جونیئر پی ایس ایل کے دوران سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہوئے تھے ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز آج سے لاہور میں ہوگا۔