شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کے حوالے سے سونیاحسین کا اہم انکشاف

May 28, 2025 | 15:17:PM
شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کے حوالے سے سونیاحسین کا اہم انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ وماڈل سونیا حسین نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

سونیا حسین ان دونوں اپنی آنے والی فلم"دیمک" کی تشہیرمیں میں مصروف ہیں،جس کی کاسٹ میں فیصل قریشی،ثمینہ پیرزادہ ،جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، ثمن انصاری، عنایہ عباس اور آریز عباس شامل ہیں۔

لاہور کے مقامی سینمامیں فلم کی کاسٹ کے ساتھ"میٹ اینڈگریٹ"سیشن کاانعقادکیاگیا،اس موقع پر شادی سے متعلق سوال پرسونیاحسین نے کہا کہ وہ ایک سمجھدار اور پڑھے لکھے انسان سے شادی کریں گی جسے رشتوں کی اہمیت کا اندازہ ہو اور ساتھ ہی مجھ سے ایماندار ہو، ایسی خوبیوں والا شخص جب ملے گا تو وہ شادی کرلیں گی۔

شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سونیا حسین نے کہا کہ میں ویسے بھی بہت لمبے عرصے تک اداکاری نہیں کرنا چاہتی، اب میں پروڈکشن میں آگئی ہوں اور زیادہ تر پروڈکشن کا کام کرنا چاہتی ہوں۔

"دیمک"ایک ہارر، خاندانی رشتوں اور خاندانی ڈرامے کے امتزاج پر مبنی فلم ہے جوعیدالاضحیٰ پرسنیما گھروں میں ریلیزہونے جارہی ہے،فلم کی کہانی ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک نوجوان جوڑا پُراسرار اور ماورائی واقعات کی زد میں آ جاتا ہے، یہ فلم ان ناظرین کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتی ہے جو ہارر کے ساتھ ساتھ خاندانی ڈرامے کو بھی پسند کرتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:مادرِملت فاطمہ جناح کی زندگی پر ویب سیریز مکمل،ریلیزکب ہوگی؟

کہانی ناصرف خوف پر مبنی ہے بلکہ معاشرتی پیچیدگیوں کو بھی اجاگر کرتی ہے،فلم کی ہدایتکاری نوجوان فلمساز رافع راشدی نے کی ہے جبکہ کہانی معروف لکھاری عائشہ مظفر کی لکھی ہے، سید مراد علی اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں اور اسے مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پیش کیا جا رہا ہے۔