مادرِملت فاطمہ جناح کی زندگی پر ویب سیریز مکمل،ریلیزکب ہوگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مادرملت فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریزکی شوٹنگ مکمل ہوگئی، اور جلد ریلیز کردی جائے گی۔
اس ویب سیریز کے ڈائریکٹر دانیال افضل کاکہناہے کہ ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز 2022 سے ہوا تھا اور اب فلم مکمل ہوچکی ہے لیکن ابھی اجراء کی تاریخ کا انتخاب نہیں کیاگیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ویب سیریزکی ریلیزکے لیے تین تاریخیں زیر غور ہیں جس میں ایک 31 جولائی جو مادر ملت کا یومِ پیدائش ہے، دوسری 9 جولائی جو ان کا یومِ وفات ہے اور تیسری 25 دسمبر جو قائد کی پیدائش کا دن ہے۔
فاطمہ جناح کی زندگی پر مبنی ویب سیریز کو تین سیزنز میں پیش کیا جائے گا،پہلے سیزن کے 10 اقساط پر مشتمل دو والیمز ہیں،پہلا سیزن 1910 کے واقعات سے شروع کیا گیا ہے۔
اس ویب سیریزمیں مادر ملت کا کردار سندس فرحان نبھائیں گی جبکہ تیسرے اور آخری سیزن میں فاطمہ جناح کے روپ میں معروف اداکارہ سمیعہ ممتاز نظر آئیں گی۔
دوسرے سیزن میں مادر ملت فاطمہ جناح کا کردار کون نبھائیں گی؟ اسے فی الحال راز میں رکھا گیا ہے،ان کے علاوہ اس ویب سیریز کی کاسٹ میں عثمان مختار،سرمد کھوسٹ، کبریٰ خان، منظر صہبائی، ثمینہ احمد اور آمنہ الیاس شامل ہیں،عثمان مختارنے اس ویب سیریز میں علامہ اقبال کا کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:"ہیری پوٹر"نئی کاسٹ کے ساتھ اب ٹی وی پر جلوہ گر ہوگی
ویب سیریز کے ڈائریکٹردانیال افضل کا کہناہے کہ لوگوں کو فاطمہ جناح کی ابتدائی زندگی،اور قائداعظم کے ساتھ گہرے رشتے سے متعلق مکمل طور پر آگاہی نہیں ہے۔