"ہیری پوٹر"نئی کاسٹ کے ساتھ اب ٹی وی پر جلوہ گر ہوگی

May 28, 2025 | 12:38:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی لازوال فلم سیریز"ہیری پوٹر"ایک نئے روپ میں دوبارہ اسکرین پرجلوہ گرہونے کوتیارہے۔

ایچ بی او نے باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے کہ ہیری پوٹر کی دنیا اب ایک نئی نسل کے اداکاروں کے ساتھ چھوٹی سکرین پر قدم رکھے گی،اس ٹی وی سیریز میں جادو، مہم جوئی اور دوستی کا وہی پرانا رنگ ہوگا جو ہیری، ہرمائینی اور رون کے گرد گھومتا ہے، مگر اس بار نوجوان فنکار ڈومینک میکلافلن بطور ہیری پوٹر، اربیلا اسٹینٹن بطور ہرمائینی گرینجر اور السٹر اسٹیوٹ بطور رون ویزلی نظرآئیں گے۔

ایچ بی او نے اپنے انسٹاگرام پیج پر تینوں نوآموز اداکاروں کو خاص انداز میں خوش آمدید کہتے ہوئےپوسٹ میں لکھاکہ مسٹر پوٹر،مس گرینجر، اور مسٹر ویزلی! ہمیں خوشی ہے کہ آپ کو ہوگورٹس سکول آف وِچ کرافٹ اینڈ وِزڈرڈری میں داخلہ مل گیا ہے۔

مشہور میگزین ورائٹی کے مطابق گزشتہ سال ایچ بی او نے جب اوپن کاسٹنگ کال کا اعلان کیا  تو دنیا بھر سے 30 ہزار سے زائد بچوں نے آڈیشن دیئے تھے جن میں سے ان تین خوش نصیبوں کو چُنا گیا جو اب جادو کی اس دنیا کے مرکزی کردار بننے جا رہے ہیں۔

 سیریز کی شو رنر فرانسسکا گارڈنر اور ہدایتکار مارک میلڈ نےاس حوالے سے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ہم نے اپنے ہیری، ہرمائینی اور رون کو ڈھونڈ نکالا ہے،ان تینوں میں جو جوہر اور صلاحیت ہے، وہ اسکرین پر دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے،ہم اُن ہزاروں بچوں کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے آڈیشن دیئے۔

اس سیریزمیں نئی نسل کے ہیروز کے ساتھ ساتھ معروف اور تجربہ کار اداکار بھی شامل کیے گئے ہیں،جان لیتھگو پروفیسر ڈمبلڈور کا کردار نبھائیں گے جبکہ جینیٹ میکٹیئر پروفیسر مکگونگل، پاپا ایسیڈو پروفیسر اسنیپ، نک فراسٹ ہیگرڈ، لوک تھیلن پروفیسر کوئریل اور پال وائٹ ہاؤس سکول کے سخت گیر نگراں فلچ کاکردارنبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کے ساتھ بدسلوکی پرمشی خان کی ہمایوں سعید اور انتظامیہ پرکڑی تنقید

یہ سیریز جے کے رولنگ کے مشہور زمانہ ناولوں پر ہی مبنی ہوگی،،خود جے کے رولنگ اس پراجیکٹ میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کی حیثیت سے شامل ہوں گی۔

اگرچہ ابھی ٹی وی سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا لیکن یہ طے ہے کہ یہ پروجیکٹ جلد ایچ بی او میکس پرآن ایئرہوگاجس کا مداحوں کو اب شدت سے انتظار ہے ۔