ماہرہ خان کے ساتھ بدسلوکی پرمشی خان کی ہمایوں سعید اور انتظامیہ پرکڑی تنقید

May 28, 2025 | 10:52:AM
ماہرہ خان کے ساتھ بدسلوکی پرمشی خان کی ہمایوں سعید اور انتظامیہ پرکڑی تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مشی خان نے لندن میں ماہرہ خان کے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے پر اپنے غصے کااظہارکرتے ہوتے ہوئےانتظامیہ اورہمایوں سعیدکوکڑی تنقیدکانشانہ بناڈالا۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان جیسی باوقار اور معروف اداکارہ، کے ساتھ اس طرح کی بدتمیزی ہونا انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے،لندن جیسے ایک بین الاقوامی شہر میں اتنی ناقص سیکیورٹی کس طرح ممکن ہوئی؟گارڈز ماہرہ خان کو بار بار چُھو رہے تھے، اور وہ مکمل طور پر شاک کی حالت میں تھیں۔

اپنی ویڈیو میں وہ بار بار یہ سوال کرتی رہیں کہ آخر وہ کون سی سیکیورٹی کمپنی تھی جسے ذمہ داری سونپی گئی تھی؟ اور فلم کی پروموشن کے لیے آنے والے ایک اسٹار کے ساتھ اتنی بے حسی کیسے برتی جاسکتی ہے؟ مشی خان نے مقامی پاکستانیوں پر بھی کڑی تنقید کی کہ وہ بیرون ملک رہتے ہوئے بھی ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں جو پوری قوم کو شرمندہ کر دیتا ہے۔

مشی خان نے کہا کہ فلمی ٹیم، خاص طور پر وہ لوگ جو ماہرہ خان کے ساتھ لندن گئے تھے، کہاں تھے؟ ’’جب آپ کسی اسٹار کو لے کر باہر جاتے ہیں، تو اس کی سیکیورٹی کی مکمل ذمہ داری بھی آپ کی ہوتی ہے۔

مشی خان نے جذباتی انداز میں کہاکہ اگر میں ماہرہ خان کی جگہ ہوتی تو ہراساں کرنے والے کے منہ پر مکا مار کر ناک توڑ دیتی، تاکہ اُسے پتہ چلتا کہ کسی خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا انجام کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے اداکار ہمایوں سعید کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ سائیڈ پر کھڑے رہے،حالانکہ انہیں فوراً آگے بڑھ کر ماہرہ کو بچانا چاہیے تھا، یہ ایک ساتھی فنکار کا فرض ہوتا ہے کہ وہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں:کولمبیئن گلوکارہ شکیرا پرفارمنس کے دوران سٹیج پر گر گئیں

یادرہے کہ یہ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اپنی آنے والی فلم"لوگرو" کی پروموشن کے سلسلے میں لندن کے علاقے الفورڈ ٹاؤن کے انڈو پاک سپر مارکیٹ اسٹور پہنچے تھے۔ وہاں موجود ہجوم کو کنٹرول کرنے میں سیکیورٹی مکمل طور پر ناکام رہی، جس کے نتیجے میں تین افراد نے ماہرہ خان کو جسمانی طور پر ہراساں کیا۔