ونی،ملزم کی 8 سالہ بہن کا بدفعلی سے متاثرہ 12 سال کے لڑکے کیساتھ نکاح

May 28, 2025 | 00:14:AM
 ونی،ملزم کی 8 سالہ بہن کا بدفعلی سے متاثرہ 12 سال کے لڑکے کیساتھ نکاح
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ)ڈیرہ اسماعیل خان میں ونی کے ایک واقعہ میں بھائی کے جرم کی سزا بہن کو دیتے ہوئے پنچایت نے ملزم کی 8 سالہ بہن بدفعلی سے متاثرہ 12 سال کے لڑکے کے نکاح میں ونی کرکے نکاح پڑھا دیا۔ پولیس نے 12 سالہ بچے سے زیادتی کے مرتکب ملزمان سمیت 4 پنچائتیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد کے مطابق پنچایتی گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تحصیل پروآ کے گاوں تلوکر میں دو ملزمان نے نشہ دے کر 12 سالہ بچے کاشف سے بدفعلی کا ارتکاب کیا ۔ معاملہ پنچایت میں لایا گیا تو 4 رکنی پنچایت نے ایک ملزم کی 8 سالہ بہن مقدس بی بی ، بدفعلی سے متاثرہ 12 سالہ کاشف کے حق میں ونی کرکے نکاح پڑھا دیا. ونی کے واقعہ میں یونیورسٹی تھانہ کی پولیس نے زیادتی کے مرتکب دو ملزمان اور پنچایت میں شامل نکاح خواں سمیت 4 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کے نوٹس لینے پر پولیس نے چاروں پنچاتی گرفتار کر لیئے ہیں ۔ تاہم بچے سے زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری بارے ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ ملزمان سے مزید تفتیش کر رہے ہیں،ونی جیسے قبیح فعل کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی : پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،  اے ایس آئی اور کانسٹیبل شہید