راولپنڈی : پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،  اے ایس آئی اور کانسٹیبل شہید 

May 27, 2025 | 23:13:PM
 راولپنڈی : پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،  اے ایس آئی اور کانسٹیبل شہید 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس) راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں پولیس پر نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے  اے ایس آئی اور کانسٹیبل شہید ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس میں تعینات اے ایس آئی اور کانسٹیبل پر فائرنگ کی گئی،فائرنگ میں اے ایس آئی صدیر عباسی اور کانسٹیبل جعفر شہید ہوگئے، دونوں اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں،

پولیس کی بھاری نفری اعلی افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی، جبکہ دیگر سیکیورٹی ادارے بھی حرکت میں آئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجوہات اور حملہ آوروں کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔علاقے میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفان، آندھی کے بعد  زلزلے کے  شدید جھٹکے