بندر آدمی کےپیچھے ،عورت بندر کے پیچھے، دلچسپ ویڈیو وائرل

May 28, 2023 | 10:57:AM
 سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ایسی ویڈیو شیئرکی گئی ہے جس میں ایک بندر آدمی کی عینک چھین کر پہن لیتا ہے لیکن پھر اس بندر سے عینک وہیں موجود ایک عورت چھین لیتی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بندر  آدمی کےپیچھے ،عورت  بندر کے پیچھے، دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ایسی ویڈیو شیئرکی گئی ہے جس میں ایک بندر آدمی کی عینک چھین کر پہن لیتا ہے لیکن پھر اس بندر سے عینک وہیں موجود ایک عورت چھین لیتی ہے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی سیڑھیاں چڑھ کر اوپر کی طرف آرہا ہوتا ہے۔سیڑھیوں کے بائیں جانب موجود دیوار پر ایک بندر اس آدمی کو اوپر آتے ہوئے دیکھ رہا ہوتا ہے۔جیسے ہی آدمی بندر کے قریب پہنچتا ہے تو بندر ایک ہاتھ آدمی کے کندے پر رکھتا ہے اور دوسرے ہاتھ سے اس کی عینک اتار لیتا ہے۔

آدمی کے پیچھےموجود باقی لوگ بندر کی اس حرکت کو دیکھ کر ہنسنے لگ جاتے ہیں۔ بندر آدمی سے عینک چھین لینے کے بعد دیوار پر بیٹھ جاتا ہے اور عینک کو پہن لیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  میسی نے رونالڈو کا ریکارڈ توڑ ڈیا

اسی وقت وہاں موجود ایک عوورت بندر کے پاس آتی ہےاور اسے تھیلے میں ایک ہاتھ سے کھانے کی چیزیں نکال کر دیتی ہےاور دوسرے ہاتھ سےبندر سے عینک چھین لیتی ہے۔

صارفین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد اس پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔