میسی نے رونالڈو کا ریکارڈ توڑ ڈیا

May 28, 2023 | 10:21:AM
 کرسٹیانو رونالڈو کو ایک بار پھر شکست دے کر لیونل میسی پھر بازی لے گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو کو ایک بار پھر شکست دے کر لیونل میسی پھر بازی لے گئے۔

 دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر رونالڈو کی خدمات لے کر بھی سعودی کلب النصر ٹائٹل سے محروم رہا، سپراسٹار اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں ناکام ہوگئے۔

النصر اور الاتفاق کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ تاہم الاتحاد نے الفیحا کو تین صفر سے شکست دے کر سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

 دوسری طرف میسی کی ٹیم پی ایس جی نے فرنچ لیگ کا ٹائٹل ریکارڈ گیارہویں مرتبہ جیت لیا۔

مزید پڑھیں:   موٹروے پر ایم ٹیگ کی سہولت اسلام آباد۔پشاور اور ہزارہ موٹروے پر 29 سے 31 مئی تک معطل

میسی نے اسٹراسبرگ کے خلاف گول کر کے یورپ کی ٹاپ فائیو لیگ میں رونالڈو کے سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔