جنت مرزا اور ہانیہ عامر سے متعلق قومی کرکٹرز کے دلچسپ تبصرے

May 28, 2021 | 11:18:AM
جنت مرزا اور ہانیہ عامر سے متعلق قومی کرکٹرز کے دلچسپ تبصرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستانی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا، اداکارہ ہانیہ عامر اور دیگر فنکاروں سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنی فیلڈ کے علاوہ شوبز فنکاروں اور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اسٹار کے بارے میں کتناجانتے ہیں اور ان کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں قومی کرکٹرز کو پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز اور شوبز سٹارز کی تصاویر دکھائی گئیں اور ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ان مشہور شخصیات کو جانتے ہیں؟ ان تصاویر کو دیکھ کر ہمارے معصوم کرکٹرز نے نہایت دلچسپ تبصرے کئے۔

 ویڈیو کے آغاز میں جب کرکٹ اسٹارز کو وائرل ہونے والی ایک آنٹی کی تصویر دکھائی گئی تو کسی نے انہیں فردوس عاشق اعوان کہا تو کسی نے مریم نواز لیکن کوئی بھی ان وائرل خاتون کو پہچان نہیں پایا، کرکٹرز کو جب ٹک ٹاک اسٹار جنت مرز کی تصویر دکھائی گئی تو حسن علی فورا پہچان گئے اور کہا کہ یہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جس پر شاداب نے حسن علی طرف دیکھتے ہوئے کہا ہاں تجھے توپتہ ہوگا ٹک ٹاکر۔ ان دونوں کے علاوہ تقریبا تمام کھلاڑیوں نے جنت مرزا کو نہ صرف پہچان لیا بلکہ ان کا نام بھی بالکل صحیح بتایا۔ تاہم فخرزمان، شاہین آفریدی، سرفراز احمد اور وہاب ریاض جنت مرزا کو نہیں پہچان پائے۔

 

جب اداکار احد رضامیر کی باری آئی تو تقریبا تمام کرکٹرز نے ان کے ڈرامے عہد وفا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کا ڈرامہ دیکھا ہے تاہم کچھ کرکٹرز ان کا نام صحیح لے سکے اور کچھ ان کا نام نہیں بتاسکے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں: https://youtu.be/lYnUvXVWQuI

کرکٹرز کو جب ہانیہ عامر کی تصویر دکھائی گئی تو تقریبا تمام اداکار ہانیہ عامر کو پہچان گئے اور کہا ان کو کون نہیں جانتا تاہم شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ ماہرہ خان ہیں جبکہ فخر زمان نے کہا یہ ماہرہ خان کی چھوٹی بہن ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں اداکارہ صبا قمر نےملنے والوں پر شرط عائد کردی۔۔۔