یورپین کمیشن کی مرکزی ویب سائٹ پر سائبر حملہ

Mar 28, 2026 | 23:37:PM
یورپین کمیشن کی مرکزی ویب سائٹ پر سائبر حملہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یورپین کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ 24 مارچ کو اس کے کلاؤڈ انفرااسٹرکچر پر سائبر حملہ کیا گیا جس سے یورپین ویب سائٹ متاثر ہوئی ہے۔

کمیشن کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے اشارہ ملتا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر موجود ویب سائٹس سے کچھ ڈیٹا حاصل کیا گیا ہو، تاہم حملے کو فوری طور پر قابو میں کر لیا گیا۔

یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ حملے کے مکمل اثرات کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اندرونی سسٹمز اس سائبر حملے سے متاثر نہیں ہوئے، حملہ آوروں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آئی۔

سائبر اٹیک سے متعلق یورپین کمیشن نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم اس واقعے نے یورپی یونین کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے والد انتقال کر گئے