کراچی میں راہزنی کی دو وارداتین، چار ڈاکو مارے گئے

Mar 28, 2026 | 23:10:PM
 کراچی میں راہزنی کی دو وارداتین، چار ڈاکو مارے گئے
کیپشن: کورنگی کے علاقے میں لوگ مبینہ راہزنوں پر تشدد کر رہے ہیں۔ یہ سکرین شوٹ اس علاقہ میں نصب ایک کلوز سرکٹ کیمرہ کی فوٹیج سے حاصل کیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی کے دو علاقوں میں شہریوں نے  دو  واقعات میں 4راہزنوں کو مار دیا۔  دو  راہزنوں کو زندہ  پکڑنے کے بعد تشدد کر کے مارا گیا۔  دوسرے دو کو  بھاگتے ہوئے پیچھے سے فائرنگ کر کے مارا گیا۔ دو مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوئی کہ وہ کون ہیں۔

گزشتہ روز کراچی میں سٹریٹ کرائم کے دو مبینہ واقعات مین چار مبینہ ڈاکوؤں کے مارے جانے کی خبرین سامنے آئی ہیں۔ یہ واقعات  اورنگی ٹاؤن اور گلستان جوہر میں ہوئے۔

کہا جا رہا ہے کہ مرنے والے چار افراد  راہزن تھے۔ 

گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج  سامنے آئی ہے۔ سٹی 21 کو ملنے والی اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں  دیکھا  گیا کہ  اورنگی ٹاؤن میں دو مسلح  راہزن ایک شخص سے نقدی اور موبائل لوٹ کر بھاگ رہے تھے۔  ارد گرد موجود دوسرے لوگوں نے ان راہزنوں کو پکڑ لیا۔ اس کے بعد یہاں جمع ہونے والے لوگوں نے تشدد کیا۔ زندہ پکڑے جانے والے دونوں  ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے تھے ۔

مرنے والوں کی شناخت شہباز اور عمر کے ناموں سے ہوئی۔

فوٹیج میںگولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں اور   بعض لوگوں  کو ڈاکوؤں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گلستان جوہر میں راہزن فائرنگ سے مارے گئے

گلستان جوہر میں مبینہ طور پر دو  ڈاکو  ایک کار سوار کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔ 

شہری نے پیچھا کر کے  جوہر موڑ پر آٹھ سے نو گولیاں بھاگتے ہوئے افراد پر چلائیں۔ اس شدید فائرنگ کے نتیجے میں ایک موقع پر ہلاک  ہو گیا اور ایک شدید زخمی ہوا۔

شدید زخمی شخص ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

دونوں افراد  کی شناخت اب تک نہیں ہوئی۔