کچلاک میں تعلیمی ادارے کا سنگ بنیاد،تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے:میر سرفراز بگٹی 

Mar 28, 2026 | 19:37:PM
کچلاک میں تعلیمی ادارے کا سنگ بنیاد،تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے:میر سرفراز بگٹی 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ، تعلیم ہی ترقی کا زینہ  ہے حکومت نے 3200 بند سکولوں کو نہ صرف دوبارہ کھولا ہے، قومیں تعلیم کو اپنا زیور بناتی ہے وہ ترقی کی منزلیں طے کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کچلاک میں تعلیمی ادارے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے یہ عہد کیا ہے کہ ایک بھی سرکاری سکول بند نہیں ہوگا، صوبہ میں معیاری تعلیم کی فراہمی جاری رہے گی۔

انھوں نے کہا کہ اس  اہم ذمہ داری میں مخیر حضرات کا آگے آنا ایک خوش آئند امر ہے ، ایسے اقدامات حکومت کے لئے باعث تقویت اورمعاشرے کی مجموعی تعمیر و ترقی اورخوشحالی میں کارآمدثابت ہوتے ہیں۔

حکومت اس تعلیمی ادارے کی مزید ترقی کے لیے اپنا مکمل تعاون فراہم کرے گی، وزیراعلیٰ نے تقریب میں فلاحی تعلیمی ادارے کے بچوں میں یونیفارم بھی تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے والد انتقال کر گئے