چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود دیگر عہدیداران کیساتھ لفٹ میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رائو دلشاد )پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد لفٹ میں پھنس گئے، واقعہ لاہور کے نجی ٹرسٹ میں پیش آیا، لفٹ قریباً 15 منٹ بند رہی، رانا مشہود اور ٹرسٹ کے سربراہ محمد نفیس اپنی بیگمات کے ہمراہ لفٹ میں سوار تھے، مسز فرحت مشہود،سربراہ ریاض منصور ٹرسٹ محمد نفیس، انکی اہلیہ بھی لفٹ میں موجود تھے، پندرہ منٹ تک لفٹ بند رہی ، اسٹاف نے بمشکل لفٹ کا دروازہ کھولا۔
اس موقع پر چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نوبل کاز کے لیے یہاں کھڑے ہیں ،آٹھ سالوں میں ہزاروں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کا علاج کیاگیا،اللہ کی خوشنودی کے لیے یہاں آرگنائزرز کام کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ چار آپریشن تھیٹرز یہاں بنائے گئے ہیں، ریاض منصور ٹرسٹ کاشمار بہترین طبی گاہوں میں ہوتا ہے، اسٹیٹ آف دی آرٹ سرجیکل ٹاور کے ساتھ جدید مشینری موجود ہے،ریاض منصور ٹرسٹ کا رجسٹرڈ کو تمام جامعات میں رکھنے جارہے ہیں۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےجیسے صحت کے شعبے میں خدمات انجام دیں ایسے ہی یہ ادارہ کررہاہے،ایسے ادارےپاکستان کی نیک نامی کاباعث بنے گا ، اس ادارے کو سوشل سیکیورٹی اور صحت کارڈ جیسی سہولیات سے بھی جوڑیں گے۔
چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام نے بتایا کہ قوم کو فخر کرنا چاہئے کہ انکا لیڈر شہباز شریف ہے ، حکومت نے سو ارب سے زائد کا بوجھ اٹھایا، حکومت نے چیلنجز کے باوجود عوام پر بوجھ منتقل نہیں کیا، حکومت نے کفایت شعاری کو اپنایا اور مشکل وقت میں عوام کےساتھ کھڑے ہوئے ، ہمیں کفایت شعاری کو ہر صورت میں اپنانا ہے، پاکستان خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کردار سے خطے میں امن آئے گا، پاکستان کے دشمن شام عراق اور لیبیا بنانا چاہتے ہیں، جیسے پاکستان نے بھارتی جارحیت کا دفاع کیا اور پاکستان مخالف قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ، پاکستان ثالثی کرا رہا ہے ، دوسری جانب عمران کے بیٹے سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان ہر صورت میں ترقی کرے گا اور امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں :پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر کے والد انتقال کر گئے