سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی پر عمل نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری)سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی پر عمل نہ ہوسکا،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے احکامات پر ٹیچنگ ہسپتال عمل نہ کروا سکے ۔
سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز خو طبی عملے کے موبائل فون استعمال پر پابندی لگائی گئی تھی ، آپریشن تھیٹرز ، آئی سی یو ، سی سی یو ، ایمرجنسی میں موبائل فون کا استعمال مکمل بند کیا گیا تاہم اس کے باوجود سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال نہ رک سکا ۔
علاوہ ازیں موبائل فون کی جگہ متبادل لینڈ لائن فون کی سہولت بھی فراہم نہ کی جاسکی ۔
طبی عملے کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا استعمال ناگزیر ہے بند نہیں ہوسکتا جبکہ ڈاکٹر حضرات کا کہنا ہے کہ مریضوں کی رپورٹس ، سکین تک موبائل سے سینئرز سے ڈسکس کرنا ہوتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ڈگریوں کی فروخت کا بڑا سکینڈل بے نقاب